سکھر، سندھ یو نیورسٹی سے تین سال قبل ٹیسٹ پا س کر نے والے امیدواروں کا آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف بانی پاکستان کے یوم ولادت کے دن پر ان کی تصویر اٹھا کراحتجاجی مظا ہرہ

منگل 25 دسمبر 2012 20:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) سکھر اور اس کے گرد نواح سے تعلق رکھنے والے سندھ یو نیورسٹی سے تین سال قبل ٹیسٹ پا س کر نے والے امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت کے دن پر ان کی تصویر اٹھا کراحتجاجی مظا ہرہ کیامظاہرین جس کی قیا دت عبدالرشید چنہ ، ساجد شاہ ، ساجد حسین مہر ، زاید علی میرانی و دیگر نے کی اس مو قع پرانہوں نے بتا یا کہ ہم نے تین سال قبل اس امید سے سندھ یو نیورسٹی کے زیر انتظام ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا کہ کا میاب ہو کر ہم پرائمری ٹیچر بن کر اپنے گھر کی کفا لت کریں گے ہمیں تین سال سے آفر لیٹر جا ری کر نے کے حوالے سے نت نئے دلاسے دیئے جا رہے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے کرتے تھک گئے ہیں مگر محکمہ تعلیم ہم غریب اساتذہ کی آواز سننے کیلئے تیار نہیں انہوں نے صدر پاکستان ،چیف جسٹس و محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہم بے روزگا روں کے اس مسئلے کی جا نب تو جہ دیں اور ان کو آفر لیٹر جا ری کرائیں تاکہ ہمیں اپنے گھر کی کفالت کو یقینی بنا سکے بصور ت دیگر حالت اور مجبوری کے باعث خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :