Live Updates

نیا سال سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گا ، عمران خان اورنواز شریف آئندہ عام انتخابات میں اپنے ہی سونامی میں بہہ جائیں گے ، دونوں وزیراعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی بنائے گی ، 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش کا جلسہ مریدوں کا نہیں جیالوں کا ہوگا ، لاکھوں جیالے شرکت کر کے ثابت کریں گے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کی گمبٹ اور پیر گوٹھ میں صحافیوں سے بات چیت

منگل 25 دسمبر 2012 20:31

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نیا سال سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گا عمران خان اورنواز شریف آئندہ عام انتخابات میں اپنے ہی سونامی میں بہہ جائیں گے ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی بڑے جلسے اور جلوس کر نے سے الیکشن نہیں جیتے جاتے جلسے اور جلوس نکالنے والے سن لیں عوام جلسے اور جلوس میں ہوں گے مگر ووٹ پیپلز پارٹی کو ہی دیں گے 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والا جلسہ مریدوں کا نہیں جیالوں کا ہوگا جس میں لاکھوں جیالے شرکت کر کے یہ ثابت کریں گے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔

وہ منگل کو گمبٹ اور پیر گوٹھ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور نواز شریف وزیر اعظم بنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیوں کہ ان کی قسمت وزیر اعظم بننا اب نہیں لکھا آئندہ وزیر اعظم بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا انہوں نے کہاکہ ٹی وی کی سیاست اور عام انتخاب کی سیاست میں دن رات کا فرق ہے وہ عام انتخابات آنے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کون اقتدار میں آتا ہے اور کون گھر جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں 80ہزار سے زائد بیروز گار نوجوانوں کو نوکرئیاں دی اور مزید دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں رکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کے مطابق عوامی مسائل حل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اب قلندر کی دہمال شروع ہوچکی ہے عوام عام انتخابات کی تیاری کرے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان ،سابقہ ناظم منور علی وسان ،فدا حسین وسان ،فرمان علی شاہ ،ودیگر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات