سکھر،آل پارٹیز کااربوں روپے کی اراضی کو جعلسازی کے زریعے بااثر افراد کو منتقل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 دسمبر 2012 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) آل پارٹیز سکھر کی جانب سے سکھر کی اربوں روپے کی اراضی کو جعلسازی کے زریعے بااثر افراد کو منتقل کرنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت انجمن گلستان رضا کے صدر ظہور الدین انصاری ، سکھر بچاؤ اتحاد تحریک کے رہنما حافظ محمود ڈریھو، عباسی ویلفیئر کے امیر الدین ، سٹیزن ویلفیئر کے مزمل سلطان خان ، ماکا ویلفیئر کے قربان ماکو، مہتاب بیگ ، منظور احمد کھوسو ، اللہ رکھیو ، محمد علی ، و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے منتخب نمائندوں نے ایسے روینیوافسران کو تعینات کرایا ہے جو اراضی کی جعلسازیوں میں ڈان کے نام سے جانا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ روینیوڈپارٹمنٹ میں نااہل افسران کی تعیناتی ،بڑھتی ہوئی کرپشن اور جعلسازی کے واقعات کے باعث شہریوں کا روینیو سے اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ روینیو ڈپارٹمنٹ نیو سکھر میں ایسے افسر کو تعینات کرنا جس پر کئی فراڈ اور جعلسازی کے کیس درج ہیں شہریوں کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے وفاقی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کا روینیوکارڈ درست کرنے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے اور اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قابض بااثر افراد کو عدالتی کٹہرے میں لاتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کو فوری ہٹاتے ہوئے جعلسازی اور لینڈ مافیا کے خلاف اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائے ۔

متعلقہ عنوان :