کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، متحدہ کو دیوار سے عدلیہ لگا رہی ہے ،مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا گورنر بنانا نیک شگون ہے ،صوبے میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی ،پیپلز پارٹی جلسوں والی پارٹی نہیں جلسے الیکشن نہیں جتواسکتے طاہر القادری اور عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کوئی انقلاب بر پا نہیں کریں،صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کا جلسہ عام سے خطاب ومیڈیاسے بات چیت
بدھ 26 دسمبر 2012 21:26
(جاری ہے)
(کل)جمعرات کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والا جلسہ مریدوں کا نہیں بلکہ جیالوں کا ہوگا جس میں لاکھوں جیالے شرکت کرکے یہ ثابت کردینگے کہ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے عمران خان اور نواز شریف وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا ٹی وی کی سیاست اور عام انتخابات کی سیاست میں دن رات کا فرق ہے اور وہ عام انتخابات آنے میں ہی پتہ چلے گا کہ کون اقتدار میں آتا ہے اور کون گھر جاتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں 80ہزار سے زائد بیروزگاروں کو نوکریاں دی ہیں اور مزید بھی دے رہے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں اب قلندر کی دھمال شروع ہوچکی ہے عوام عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے جلسے سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی عام انتخابات ملتوی ہونگے کراچی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے طالبان،سیکریٹرین،زبان،ڈرگ مافیا فیکڑ کا عمل ہے موجودہ حکومت حالات کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے امکان ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت ہوجائینگے اور پیپلزپارٹی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی انتخابات میں بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عطا حسین ٹالپر،میر عباس حسین ٹالپر،پریس کلب خیرپور کے سینئر نائب صدر اکبر عباس زیدی ،محمد افضل،شاہد سومرو،محمد اسحاق و دیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.