Live Updates

سی ای سی اجلاس میں بینظیرقتل بارے میں اہم انکشافات کروں گا ، حکیم اللہ محسود کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ احسان اللہ احسان کی بجائے خود سامنے آئے،عصمت اللہ معاویہ مذاکرات کی پیشکش کرکے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے،افغان صدر سے فضل اللہ اور عصمت اللہ معاویہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لشکر جھنگوی نے ن لیگ اور تحریک انصاف کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی گڑھی خدا بخش جاتے ہوئے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 دسمبر 2012 13:33

لاڑکانہ/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔27دسمبر 2012ء ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھردعویٰ کیا کہ سی ای سی اجلاس میں بینظیرقتل کے بارے میں اہم انکشافات کروں گا ، حکیم اللہ محسود کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ احسان اللہ احسان کی بجائے خود سامنے آئے،عصمت اللہ معاویہ مذاکرات کی پیشکش کرکے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کرے،افغان صدر کرزئی سے فضل اللہ اور تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رحمان ملک نے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اوہ ا س سے قبل سکھر ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا افغان صدر کرزئی سے کہا ہے کہ وہ فضل اللہ اور تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ کو ہمارے حوالے کریں۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ عصمت الله معاویہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کرکے ہمیں سبق پڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔

رحمان ملک نے کہا کہ کسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو بہتر پتا ہوتا ہے کہ کون کس عہدے کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اللہ محسود بہادری کا مظاہرہ کرکے خود سامنے آئے اور بزدلوں کی طرح بیانات دینے کے لیے احسان اللہ احسان کو استعمال نہ کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لشکر جھنگوی نے نون لیگ اور تحریک انصاف کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات