تحریک طالبان نے حکیم الله محسود اور نائب امیر ولی الرحمن کی42منٹ کی نئی ویڈیو جاری کردی، حکیم الله محسود کی تحریک طالبان کی طرف سے پہلی بار حکومت پاکستان کو سنجیدہ اور بلا شرط مذاکرات کی پیشکش، سنجیدگی سے میری مراد یہ ہے کہ مذاکرات مشروط نہ ہوں بلکہ کسی شرط کے بغیر ہوں‘ حکیم الله محسود، میرے اور حکیم الله محسود کے درمیان کوئی اختلافات نہیں‘ ہم ایک ہیں ‘ نائب امیر ولی الرحمن ، پاکستانی سیاستدان پاکستان کو لوٹنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوسکتے ہیں تو مجاہدین بھی الله کی خاطر ایک ہیں‘ ولی الرحمن ، ویڈیو میں حکیم الله محسود کی طرف سے پہلی بار احسان الله احسان کو ترجمان کے طور پر پیش کیا گیا، یہ احسان الله احسان ہے جو حقیقت ہے افسانہ نہیں ‘ تحریک طالبان ایک ہے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے‘ حکیم الله محسود
جمعہ 28 دسمبر 2012 13:18
(جاری ہے)
ویڈیو میں ولی الرحمن نے کہا کہ اگر پاکستانی سیاستدان پاکستان کو لوٹنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوسکتے ہیں تو مجاہدین بھی الله کی خاطر ایک ہیں۔
ویڈیو میں حکیم الله محسود نے تحریک طالبان کے ترجمان احسان الله احسان کو بھی متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ احسان الله احسان ہے جو حقیقت ہے افسانہ نہیں۔ حکیم الله محسود نے ویڈیو میں مزید کہا کہ تحریک طالبان ایک ہے اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک طالبان پاکستان پنجاب کے امیر عصمت الله معاویہ نے اور بعد ازاں ترجمان تحریک طالبان پاکستان احسان الله احسان نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی پریس کانفرنس کے دوران طالبان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کو مشروط مذاکرات قابل قبول نہیں اور اس کے بعد اب تحریک طالبان کے امیر کی طرف سے ایک بار پھر کسی شرط کے بغیر سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.