خیرپور، صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے انتخابی حلقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات سندھ کے انتخابی حلقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کے انتخابی حلقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کی شکایت علاقہ مکینوں نے منظور حسین وسان سے کی تو انہوں نے شکایت کندگان کے سامنے ایس ایچ اوکوٹڈیجی قلب عباس شاہ سے وجوہات طلب کرنے کے دوران ایس ایچ او نے انکشاف کیا کہ جرائم پیشہ افراد کو ڈی ایس پی رکھیل جمالی کی سر پرستی حاصل ہے وہ تھانہ میں آکر پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر چلا جائے اُن کے خلاف ایس ایچ او کوئی کاروائی نہیں کرسکتا ڈی ایس پی کے بنگلے کے سامنے سے جرائم پیشہ افراد اسلحہ کی نمائش کرتے ہو ئے گزر جائیں پولیس اُن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او لب عباس شاہ نے وزیر جیل خانہ جات سے کہا کہ میں ایسے حالات میں کوٹڈیجی تھانے پر ایس ایچ او کے فرائض انجام نہیں دے سکتا چاہے مجھے معطل کردیا جائے یا میرا تبادلہ کردیا جائے اس دوران ایس ایچ او قلب عباس شاہ اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گالم گلوچ پر اتر آئے ایسے میں وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے ڈی ایس پی رکَھیل جمالی اور ایس ایچ او قلب عباس شاہ کے مابین ہونے والے مقابلہ بازی بہت افسردہ ہو کر سنتے رہے اور حسرت بھری نظروں سے دونوں کو دیکھتے رہے بالا آخر منظور حسین وسان نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایچ او کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ایس ایچ او کو اپنا کام کرنے دیا جائے ۔ اس موقع پر شہریوں نے ایس ایچ او قلب عباس شاہ کی حمایت میں ایس ایچ او کے ہر عمل سے وزیر جیل خانہ جات کو آگاہ کرتے رہے ۔وزیر جیل خانہ جات منظو حسین وسان نے ڈی ایس پی کوہدایت کی کہ جس ملزم کی بات کی جارہی ہے اُس کو فوراً ایس ایچ او کے حوالے کیا جائے ایس ایچ او اپنے طریقے سے ملزم سے پو چھ گچھ کر ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :