مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ، فنکشنل لیگ کے رہنما و کارکنان پیر پگارا کی قیادت میں متحد و منظم ہیں، جلد عوامی طاقت کی بدولت الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر سندھ سمیت ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیگی، فنکار ملک کے کلچرل کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے ممبر لیاقت گل حسن منگی کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے ممبر لیاقت گل حسن منگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے فنکشنل لیگ کے رہنما و کارکنان پیر پگارا کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور بہت جلد عوامی طاقت کی بدولت الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر سندھ سمیت ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیگی فنکار ملک کے کلچرل کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں فنکار ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں مناسب پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے فنکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کلچرل ونگ نیو تعلقہ سکھر کی جانب سے نومنتخب عہدے داروں کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں مسلم لیگ فنکشنل کلچرل ونگ نیو تعلقہ سکھر کیلئے صدر شمن علی شیخ ، نائب صدر آغا علی ڈنو پٹھان ،جنرل سیکریٹری ، ممتاز علی جوگی ، جوائنٹ سیکریٹری غلام مرتضیٰ سونارو و دیگر عہدے داروں منتخب ہوئے اور انہوں نے کلچرل ونگ کو کامیاب بنانے اور پیر پگارا کے فکر و فلسفے کو عام کرنے کیلئے عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :