پہلا ون ڈے: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار سنچری، جنید خان کی شاندار بائولنگ،4وکٹیں حاصل کیں

اتوار 30 دسمبر 2012 13:55

پہلا ون ڈے: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف، بھارتی کپتان ..
{#EVENT_IMAGE_1#}چنئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30دسمبر۔ 2012ء) پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف دیا ہے، مہندرا سنگھ دھونی نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، پاکستان کے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ چنئی میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو فاسٹ بولرز محمد عرفان اور جنید خان نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور محض 29 رنز پر 5 مایہ ناز بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین لوٹا دیا۔

محمد عرفان نے گوتم گمبھیر کو 8 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی تو جنید خان نے سہواگ4 ، ویرات کوہلی0 ، یوراج سنگھ 2 اور روہت شرما 4 کو چلتا کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور پاکستانی بولرز کو بے بس کردیا، دونوں کے درمیان 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیفٹ ہینڈر بیٹسمین رائنا 43 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بھارتی کپتان نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے آر ایشون کے ساتھ مل کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک پہنچایا، دونوں کے درمیان 125 رنز کی ساجھے داری رہی۔ دھونی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 8 ویں سنچری کے ساتھ 7 ہزار رنز بھی مکمل کئے، وہ 125 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ایشون نے 31 رنز ناٹ آوٴٹ بنائے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 43 رنز دے کر 4 ، عرفان نے 58 رنز کے عوض ایک اور محمد حفیظ نے 26 رنز دیکر ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :