پیپلز پارٹی مفاہمتی پالیسی کا دامن نہیں چھوڑے گی ،اگر کوئی الگ ہانڈی پکاتا ہے تو وہ اس کی مرضی ہے،کراچی کینٹ بم دھماکہ کوئی حادثہ نہیں ، دہشتگردی ہے ،جدید آلات اور طریقہ کار استعمال کیا گیا ، خسرہ کی بیماری محکمہ ہیلتھ کی غفلت ہے ،خسرہ کی بیماری سے والی ہلاکتوں اوراور بیماری سے بچاؤ کے سلسلے میں غفلت برتنے والے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 دسمبر 2012 16:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمتی پالیسی کا دامن نہیں چھوڑے گی اگر کوئی الگ ہانڈی پکاتا ہے تو وہ اس کی مرضی ہے۔ سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ دو روز قبل تمام پاکستان کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ گڑھی خدا بخش میں اظہار یکجہتی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تنہا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کراچی کینٹ بم دھماکہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ دہشتگردی ہے جس میں جدید آلات اور طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے انہوں نے خسرہ کی بیماری کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب محکمہ ہیلتھ کی غفلت ہے جس کی وجہ سے اندرون سندھ کے علاقے صالح پٹ، خیرپور میں بچے ز یادہ متاثر ہوئے ہیں خسرہ کی بیماری کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اوراور بیماری سے بچاؤ کے سلسلے میں غفلت برتنے والے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کل ایک اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا گیا ۔