سردارعطاء اللہ مینگل سے ملاقات میں صوبے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ، جام محمدیوسف ، عطاء اللہ مینگل میرے رشتہ دارہیں،سیاست اپنی جگہ رشتہ داروں سے رابطے ختم نہیں ہوتے،وفاقی وزیرنجکاری

پیر 31 دسمبر 2012 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیرنجکاری اورمسلم لیگ(ف)بلوچستان کے صدرجام محمدیوسف نے نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماء سردارعطاء اللہ مینگل سے کراچی میں اپنی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ عطاء اللہ مینگل ان کے رشتہ دارہیں،سیاست اپنی جگہ رشتہ داروں سے رابطے ختم نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

پیرکویہاں”آئی این پی“سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ کراچی میں میری سردارعطاء اللہ مینگل سے ملاقات ہوئی جس میں ہم نے ملک خصوصاً بلوچستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ سردارعطااللہ مینگل میرے رشتہ دارہیں سیاست اپنی جگہ رشتہ داروں سے روابط ختم نہیں ہونے چاہئیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں سپیکراسلم بھوتانی کے خلاف تحریک اعتماد پرکارروائی جمہوری روایات کے مطابق ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :