سکھر،بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کا خسرہ کے خلاف جنگی بنیادوں پر کا م شروع ، سکھر میں 60مراکزاور 104موبائل ٹیموں نے دو دن میں ایک لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کردی ،مزید ساڑھے تین لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا ،خصوصی توجہ میدانی علاقوں پر مرکوز ڈائریکٹر محکمہ صحت

بدھ 2 جنوری 2013 20:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کا خسرہ کے خلاف جنگی بنیادوں پر کا م شروع کردیا گیا، سکھر میں 60مراکزاور 104موبائل ٹیموں نے دو دن میں ایک لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کردی ،مزید ساڑھے تین لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا ،خصوصی توجہ میدانی علاقوں پر مرکوز ڈائریکٹر محکمہ صحت ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خسرہ سے سو سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کے بعد آخر کار محکمہ صحت نے ہوش کے ناخن سنبھال لئے او ر اس سلسلے میں مزید اموات کو روکنے اور خسرہ پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے اس مہم کے دوران سکھر ضلع میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے ذائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کردی گئی ہے ڈائریکٹر ہیلتھ سکھر جے رام داس کے مطابق سکھر ضلع میں خسرہ سے بچاؤ کے لئے ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا جس کے لئے ساٹھ سے زائد مراکز اور ایک سو چار موبائل ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جنہوں نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے دور دراز اور صحرائی و ریگستانی علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جہاں طبی سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :