سکھر،درندہ صفت نے معصوم بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ، نعش گھر کے سامنے پھینک کر فرار،ماں پر غشی کے دورے ، گھر میں کہرام مچ گیا ،ورثاء کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 3 جنوری 2013 19:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء) درندہ صفت نامعلوم افراد نے معصوم بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ، نعش گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے ، ماں پر غشی کے دورے ، گھر میں کہرام مچ گیا ،ورثاء کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بہار کالونی کے علاقہ مکین ومیمن برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے سول اسپتال کے احاطے میں معصوم بچے کے والد عبدالرشید میمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عبدالرشید میمن کو ڈھائی سالہ بیٹا مہتاب میمن گذشتہ شام گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک پرسرار طور پر گھوم ہو گیا اس کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی گئی تھی انہوں نے بتایا کہ اللصبح نامعلوم افرادنے مہتاب کوقتل کر اس کی نعش گھر کے سامنے رکھ کر فرار ہوگئے انہوں بتایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہم لوگ نہایت شریف ہیں نا جانے درندوں نے ہمارے ہی بیٹے کو اغواء کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا انہوں نے اعلیٰ حکام اور ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے دوسری جانب پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے کوشش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :