سکھر میو نسپل کا رپوریشن کے ریٹا ئرڈ ملا زمین کاپنشن کی عدم ادا ئیگی کے خلاف مظاہرہ، بھوک ہڑتال

جمعہ 4 جنوری 2013 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جنوری۔ 2013ء)سکھر میو نسپل کا رپوریشن کے ریٹا ئرڈ ملا زمین نے سات ماہ سے پنشن کی عدم ادا ئیگی کے خلاف آج تیسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کیا ور بھو ک ہڑتال کی ،بھو ک ہڑتال کر نے وا لوں میں خواتین ریٹا ئرڈ ملا زمین بھی شامل تھیں مظاہرین نے بتا یا کہ ان کے گھر اسی پنشن کی رقم پر چلتے ہیں مگر سات ماہ سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ہمارے بچے بھو کے مر رہے ہیں مگر میو نسپل کا روپوریشن کے افسران کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے پنشن کی ادادئیگی کے لیے ہم متعدد بار افسران سے ملے ہیں مگر وہ ہر بار نئے دلا سے دے کر ٹرخا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا تی وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے انہوں نے سندھ کے وزیراعلیٰ اور سندھ کے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھر میو نسپل کا رپوریشن کے ملازمین کے ساتھ ہو نے والی اس زیا دتی کا نوٹس لیں اور ان کو پنشن کی ادائیگی کروائیں تاکہ ان غریبون کے گھر بھی چل سکیں ۔