سیاست کوئی معمولی بات نہیں، سیاست کا دوسرا نام جفاکشی ہے جو ہم کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے جب ملک کے ہر گھر گھر میں پیر پگارا کی تصویراورجھنڈے لہرائے جائینگے، کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں، پیر پگارا کی قیادت میں جلد انقلابی تبدیلی آنے والی ہے، فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی کی عہدیداروں سے گفتگو

ہفتہ 5 جنوری 2013 18:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5جنوری۔ 2013ء) فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے سیاست کوئی معمولی بات نہیں سیاست کا دوسرا نام جفاکشی ہے جو ہم کر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے جب ملک کے ہر گھر گھر میں پیر پگارا کی تصویراورجھنڈے لہرائے جائینگے کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھے پیر پگارا کی قیادت میں بہت جلد انقلابی تبدیلی آنے والی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیر جو گوٹھ میں منعقد ایک جلسے کے بعدفنکشنل مسلم لیگ سندھ کونسل کے رکن لیاقت گل حسن منگی کی قیادت میں ضلع سکھر کے عہدے داران و لیڈیز ونگ کے عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ و دیگر رہنما موجود تھے فکشنل لیگ سکھر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کا وقت آچکا ہے تمام عہدے داران و کارکنان پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمات کو اولین ترجیح دیں ہم نے فنکشنل لیگ کے سائے تلے محبت لیگ قائم کی ہے جو عوام کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت آنے کے بعد کئی نئے چہرے فنکشنل لیگ کا حصہ بنے گے اس وقت وہ صرف اپنے مقصد حل کر رہے ہیں فنکشنل لیگ کا منشور عوامی خدمت اور پاکستان سمیت سندھ کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر عوام کو بہترین زندگی فراہم کرنا ہے عوامی خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے والے ہر وہ شخص جس میں عوامی خدمت کا جذبہ ہو ہمارے دروازے اس شخص کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :