سکھر، خسرے کے حوا لے سے لو گوں میں شعور بیدار کر نے کے لیے بچے سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 6 جنوری 2013 17:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) سکھر میں خسرے کے حوا لے سے لو گوں میں شعور بیدار کر نے کے لیے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے سکھر پریس کلب کے سامنے لو گوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے جما عت اصلاح المسلمین کی ذیلی تنظیم انجمن نو نہا ل طا ہریہ کی جا نب سے ریلی نکا لی گئی جس سے خطاب کر تے ہو ئے انجمن نو نہال طا ہریہ کے صدر شاہ ویز طا ہری اورجنرل سیکریٹری فیضان علی طا ہری نے کہا کہ سکھر ضلع سمیت اندرون سندھ خسرے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور بڑی تعداد میں بچے اس کا شکا ر ہو رہے ہیں مگر اس حوا لے سے لو گوں میں شعور بیدار کر نے اور انہیں بچوں کو ویکسی نیشن کرانے کے حوا لے سے کو ئی آگا ہی مہم نہیں چلا ئی گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لو گوں کو اس بیماری کے با رے میں کچھ پتہ نہیں اس لیے ہم نے یہ ریلی نکا لی ہے کہ تا کہ لو گوں کو معلوم تو ہو کہ خسرہ کیا بیماری ہے اور اس کی ویکسی نیشن کرانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سکھر کے منتخب نما ئندے شہر میں اپنی تصویروں کے بڑی بڑے پینا فلیکس بو رڈ بنوا رہے ہیں انہیں چا ہیئے تھا کہ جن لو گوں سے انہوں نے ووٹ لیے ہیں ان کے بچوں کی زندگیاں بچا نے کے لیے آگے آتے اور پینا فلیکس بورڈ بنوا نے کے بجا ئے اس رقم سے خسرہ کے حوا لے سے ایک اشتہا ری مہم چلا تے مگر افسوس کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا انہوں نے تمام سماجی تنظیموں ، منتخب نما ئندوں اور حکو مت سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری کے حوا لے سے لو گوں میں شعور بیدار کرانے کے لیے آگا ہی مہم چلا ئے تاکہ لو گ اپنے بچوں کو اس سے بچا ? کی ویکسی نیشن کرا ئیں۔