خیرپور، بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف بھرگڑی کے رہائشیوں کا وزیر اعلی ہاوٴس کے سامنے احتجاج

اتوار 6 جنوری 2013 19:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) خیرپور میں بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف محلہ بھرگڑی کے رہائشیوں کا وزیر اعلی ہاوس کے سامنے احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علائقہ بھرگڑی کو کئی سالوں سے بنیادہ سہولیات نہ ملنے کے خلاف علائقہ مکینوں نے وزیر اعلی ہاوس تک ریلی نکالی ریلی کی قیادت رحمت علی بھٹو،ندیم عباس،ولی محمد اور دیگر کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ محلہ بھرگڑی کو عوامی نمائندوں کی جانب سے گزشتہ 20سالوں سے نذرانداز کیا جارہا ہے جدید دور میں بھی علائقہ اسٹریٹ لائٹ جیسی سہولت سے محروم ہے مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا بھرگڑی کے رہائشیوں کو بنیادہ سہولیات فراہم کی جائیں بصورت دیگر قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :