سکھر، شاہ زیب قتل کیس ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے سکندرجتوئی کے گھر اورپیٹرول پمپ پرچھاپے

پیر 7 جنوری 2013 14:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7جنوری2013ء ) شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی تلاش میں سکھر میں پولیس نے سکندرجتوئی کے گھر اورپیٹرول پمپ پرچھاپے مارے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کی تلاش میں پولیس نے تنیا پل اورملٹری روڈ پر سکندرجتوئی کی رہائشگاہ اورپیٹرول پمپ پر چھاپے مارے۔اِس دوران پیٹرول پمپ کے ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔ پولیس نے کچھ دیر تک ملازمین کو تحویل میں رکھا اور معلومات اکھٹا کیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔