قومی جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ 29 جنوری سے شروع ہوگی

منگل 8 جنوری 2013 15:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جنوری 2013ء) بتیسویں قومی جونیئر انڈر ٹوئنٹی ون ہاکی چیمپیئن شپ انتیس جنوری سے فیصل آباد میں شروع ہوگی۔جس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی عمر کا تعین کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق سات فروری تک جاری رہنے والی ہاکی چیمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ رواں برس چھ سے پندرہ دسمبر تک بھارت میں کھیلے جانیوالے جونئیر ورلڈ کپ کیلئے بہترین قومی جونئیر ٹیم تیار کی جائے۔

۔چیمپیئن شپ میں یکم جنوری انیس سو بانوے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے۔فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی عمروں کا تعین کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو سابق اولمپئینز رانا مجاہد علی،انجم سعید اور دانش کلیم پر مشتمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :