فیصل آباد‘شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، 3 افراد جھلس گئے، حالت تشویشناک

بدھ 9 جنوری 2013 12:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 9جنوری 2013ء ) فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ آگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی گراؤنڈ کے شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگ سے 3 افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تینوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں کئی افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :