پیرمحل ، بجلی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20گھنٹے جاپہنچا،ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر بند ،واپڈ اکے دفاتر کا گھیر اؤ کرنے کا اعلان

بدھ 9 جنوری 2013 18:34

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء) پیرمحل شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20گھنٹے جاپہنچادن رات میں مسلسل پانچ پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہرپانچ گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی سپلائی جاری کاروباری زندگی تباہ طلبہ سکولوں میں جانے سے قاصر ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر بند مین سپلائی بعد بند ہورہی گریڈ انتظامیہ شہریوں کا پیرمحل واپڈ اکے دفاتر کا گھیر اؤ کرنے کا اعلان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20گھنٹے کردی ہے ایک گھنٹہ کے بعد پانچ پانچ گھنٹے بعد کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ اور معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے شیڈول جار ی نہ کرنے پرواپڈا حکام کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیامقامی گریڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں شیڈول بارہ گھنٹے موصول ہوا ہے جبکہ مین سپلائی بند ہورہی ہے جس کی وجہ ہمیں بھی معلوم نہیں سماجی فلاحی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے