سکھر، قومی شاہراہ پرمجلس وحدت المسلمین کا 42 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم

پیر 14 جنوری 2013 19:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) سکھر قومی شاہراہ پرمجلس وحدت المسلمین کی جانب سے گزشتہ 42 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا جبکہ روہڑی اسٹیشن سے بھری دھرنا ختم کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا۔کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر قومی شاہراہ ببرلو پائی پاس پر مجلس وحدت المسلمین و دیگر مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب دیا جانے والے احتجاجی دھرنا 42 گھنٹے بعد ختم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بچوں اور بزرگ افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنکا کہنا تھا کہ جب کہ کوئٹہ کے اندر اپنے پیاروں کے میتوں کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے مظاہرین کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہم بھی اپنا دھرنا جاری رکھیں گے ۔کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے پر سکھر کے مظاہرین نے بھی قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کردیا اور شاہراہ کو لگانی جانے والی رکاوٹیں ہٹا کرٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔42 گھنٹوں تک دھرنے کے باعثپھنسے ہوئے مسافروں میں شاہراہ کھولنے پر خوشی کی لہر ڈور ہوگئی دوسری جانب روہڑی اسٹیشن پر بھی گزشتہ روز سے احتجاجی دھرنا جاری تھا جسے آج ختم کرکے ریلوے ٹریک کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :