سانحہ کوئٹہ: جاں بحق 86 افراد کی نماز جنازہ ادا، تدفین کردی گئی

پیر 14 جنوری 2013 21:05

سانحہ کوئٹہ: جاں بحق 86 افراد کی نماز جنازہ ادا، تدفین کردی گئی
{#EVENT_IMAGE_1#} کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2013ء) کوئٹہ میں علمدار روڈ سانحے میں جاں بحق 86 افراد کو نماز جنازہ کے بعد بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی میتیں علمدار روڈ پر 68 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کئے جانے کے بعد امام بارگاہ نیچاری اور قندھاری میں منتقل کردی گئیں جہاں سے ان کا جنازہ علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان لایا گیا، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نمازہ جنازہ علامہ ناصر عباس نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزارہ قبائل کے سردار سعادت ہزارہ، یکجہتی کونسل، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں اور شیعہ علماء کے علاوہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جس کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی