خیرپور ،شاہانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، دو افرادہلاک، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک، دونوں گروپ مورچہ بند ،3روز کے دوران قبائلی جھگڑے میں قتل ہوجانے والے افراد کی تعداد 9ہوگئی

پیر 14 جنوری 2013 23:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء) خیرپور میں کے قریب شاہانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک دونوں گروپ مورچہ بند تین روز کے دوران قبائلی جھگڑے میں قتل ہوجانے والے افراد کی تعداد 9ہوگئی پولیس امن کی بانسری بجانے لگی تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب گوٹھ قیصر شاہانی میں شاہانی برادری کے دو گروپوں کے درمیاں تصادم نتیجے میں فائرنگ کے باعث دو افراد گلن شاہانی اور وارث شاہانی قتل ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی جس پر ملزم شیرو شاہانی نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی جس سے جوابی فائرنگ سے ملزم شیرو شاہانی موقع پرہی ہلاک ہوگیا پولیس نے تینوں مقتولین کی لاشیں اپنی تحویل میں لیکر لاش کو رانی پور اسپتال بھیج دیں جہاں سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد مقتولین کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دیں جبکہ شاہانی برادری کے دو گروپوں کے درمیاں تصادم کے باعث علاقے میں خوف و حراس کی فضا قائم ہے اور دونوں برادریاں مورچہ بند ہوگئے ہیں آخری اطلاعات آنے تک واقعے کے مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران خیرپور ضلع میں قبائلی دشمنی کے دوران 9افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن پولیس قبائلی تصادم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے باعث ضلع خیرپور کے لوگوں میں خوف و حراس کی فضا قائم ہے اور وہ سورج ڈ ھلتے ہی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :