فیصل آباد:بکری فیکٹری میں گھسنے پر فائرنگ،دو افرادہلاک

اتوار 20 جنوری 2013 23:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2013ء) فیصل آباد میں ایک جانور کے قصور کی سزا کے طور پر دو انسانوں کی جان لے لی گئی بکری کے فیکٹری میں گھسنے پر مشتعل فیکٹری مالک نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بشیر آباد میں خالد نامی شخص نے گھر کے اندر ہی پاپڑ اور نمکو بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی جس میں علی حسن نامی نوجوان کی بکری گھس گی جس پر خالد اور علی حسن سے تلخ کلامی ہو گئی جس پرمشتعل ہو کر خالد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر علی حسن اور ایک محلہ دارہلاک ہو گے، پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری کے لیے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :