سندھ میں ڈاکٹرز ٹارگٹ کلرز ہیں ، ڈا کٹرز خسرے کی ویکسی نیشن مہم کے لیے ملنے والے ریفریجریٹر گھر وں میں لے گئے ، آئس با کس کوویکسین کیلئے استعمال کیا جارہاہے ، سندھ میں خسرے سے چار پا نچ سو بچوں کی مو ت کا معا ملہ ہے جس کے ذمہ داروں کا تعین کر ناہو گا ،وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ سکھر میں پریس کا نفرنس

جمعرات 24 جنوری 2013 21:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ نے سندھ میں ڈا کٹرز کو ٹا رگٹ کلر قرا دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈا کٹرز خسرے کی ویکسی نیشن مہم کے لیے ملنے والے ریفریجریٹر گھر وں میں لے گئے ، آئس با کس کوویکسین کیلئے استعمال کیا جارہاہے ، سندھ میں خسرے سے چار پا نچ سو بچوں کی مو ت کا معا ملہ ہے جس کے ذمہ داروں کا تعین کر ناہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں سکھر میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ای پی آئی میں جو بھی لو گ ہیں ان کا احتساب ہو نا چاہیئے اور ان بچوں کی سکریننگ اور تفتیش کے بعد ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہو نا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا خسرے کے حوا لے جو تعداد بتا رہا ہے وہ درست ہے تا ہم تعداد اس سے بھی زیا دہ ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں داخل بچوں کے سیمپلز نہیں لیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ویکسی نیشن ہو نے کے با وجود ان میں خسرہ ہو رہا ہے جو ایک خو فناک سچ ہے انہوں نے مزید کہا کہ خسرے سے فوت ہو نے والے بچوں کے ورثاء کوپچاس پچاس ہزار روپے معاوضے کی ادادئیگی کے لیے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجوں گا تاکہ بھو ک سے مزید بچے ہلاک نہ ہوں ۔