سکھر ، جسقم اور پیس آف موومنٹ کا بیمار اور مردہ جانوروں کے خون کو جلا کر فیڈز تیار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 26 جنوری 2013 20:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) پرانہ سکھر میں نمائش کے علاقے مکینوں کی بڑی تعداد نے جئے سندھ قومی محاز ضلع سکھرکے صدر نصیر گوپانگ ، پیس آف موومنٹ کے اشفاق بھٹی ، ثناء اللہ مہر و دیگر کی قیادت میں علاقہ میں قائم مذبحہ خانے میں بیمار اور مردہ جانوروں کے زبح کر کے ان کے خون کو جلا کر فیڈز تیار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں قائم قصاب خانے میں بیمار اور مردہ جانوروں کو لا کر کاٹا جا رہا ہے اور اس کا مضر صحت گوشت فروخت کیا جا رہا ہے محکمہ صحت اوراینیمل ڈاکٹر رشوت کے عیوض مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں علاقہ مکینوں کو کہنا تھا کہ رات کی تاریخی میں جانوروں کے خون اور چربی کو جلا کر غیر قانونی طریقے سے اس کی فیڈز تیار کی جا رہی ہے چربی اور خون کو جلائے جانے کی وجہ سے علاقہ مکین شدید ذہنی ڈپریشن کا شکار ہیں مگر اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی علاقے سے قصاب خانے کی منتقلی کیلئے کئی بار ضلع انتظامیہ کو شکایات کی مگر انتظامیہ نے قصاب خانے کی منتقلی یا مردہ اور بیمار جانوروں کو کاٹ کر اس کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی قصاب خانے میں آئے دن مردہ جانور لا کر کاٹا جا رہا ہے کئی بیمار جانور ابتک قصاب خانے میں بندھے ہوئے ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصاب خانے کو رہائشی علاقے سے باہر منتقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :