گورنر راج کے نفاذ کے بعدبلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ،پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کرانتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھیں گے، وزیر دفاع سید نوید قمر کی میڈیاسے بات چیت

ہفتہ 26 جنوری 2013 21:32

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعدبلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتخابات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ،پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کرانتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھیں گے ۔

وہ ہفتہ کویہاں پیپلز یوتھ ضلع ٹنڈو محمد خان کی سیکرٹری اطلاعات پیر فیصل جان سرھندی کے چاچا عبدالقدوس جان سرھندی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی جس کے لیئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے نگراں حکومت کے سیٹ اپ کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے حالات گورنر راج کے نفاذ کے بعد بہتر ہوئے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں بلوچستان کے حالات مزید بہترہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر واقعات انتخابات میں روکاوٹ نہیں ڈال سکتے آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صد رحاجی امین لاکھو ، سید اعجا زشاہ بخاری ،ڈپٹی کمشنر آصف میمن ،ایس ایس پی امجد شیخ و دیگر بھی موجود تھے ۔