ہم جمہوری پارٹی ہیں الیکشن میں جائیں گے پیر صاحب پگارا نگراں وزیر اعظم کی ہونے والی آفر قبول نہیں کریں گے،مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 27 جنوری 2013 22:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جنوری۔2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں الیکشن میں جائیں گے پیر صاحب پگارا نگراں وزیر اعظم کی ہونے والی آفر قبول نہیں کریں گے‘ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کی ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر صحاب پگارا کو نگراں وزیر اعظم کی آفر ضرور ہوئی ہے مگر وہ اس آفر کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ مسلم لیگ فنکشنل جمہوری پارٹی ہے اور ہم آنے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات گزشتہ ساڑھے چار سال سے خراب ہیں ٹارگٹ کلنگ پر ہر فورم پر اور اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ خسرہ کی وبا کے باعث جس صوبے میں پانچ سو سے زائدبچے ایک ماہ میں مر جائیں تو وزیر اعلیٰ کو شرمندگی کے باعث استعفیٰ دیدینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بیسویں ترمیم کے تحت نگراں حکومت کیلئے اپوزیشن لیڈر کا ہونا ضروری ہے تین صوبوں میں اپوزیشن لیڈر موجود ہیں جبکہ سندھ کو اپوزیشن لیڈر سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے خدشات ہیں کہ سندھ میں نگراں حکومت غلط آسکتی ہے