خیر پور، نارا کے صحرائی علاقے میں رانی کھیت کی بیماری نہ روک سکی ،مزید 4مور ہلاک ،3 روز میں ہلاک موروں کی تعداد 8ہوگئی

پیر 28 جنوری 2013 21:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) نارا کے صحرائی علاقے میں رانی کھیت کی بیماری نہ روک سکی مزید 4مور ہلاک گزشتہ تین روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد 8ہوگئی محکمہ جنگلی حیات میرے مرئے ہوئے 3مور لیکر چلے گئے موروں کے مالک کی صحافیوں کو دہائی ،محکمہ جنگلی حیات اس پرسرار بیماری کو کنٹرول کر نے کے بجائے صحافیوں پر برس پڑے آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے صحافیوں کو جواب تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل نارا کے صحرائی علاقے گوٹھ محمد یوسف پنہیار میں موروں کو رانی کھیت کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے آج مزید 4مور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد 8ہوگئی ہے اس سلسلے میں موروں کے مالک محمد حسن منہیار نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کو تین روز پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ موروں میں پرسرار بیماری ہوگئی ہے تو انہوں نے آنے سے صاف انکار کیا تھا لیکن جب آج 4مور مزید جانحق ہوئے ہیں تو وہ آج آئے اور میرے 3مرنے والے مور مجھ سے زبردستی لیکر چلے گئے ہیں اس سلسلے میں صحافیوں کی جانب سے رابطہ کر نے پر محکمہ جنگلی حیات کے افسران کے مرنے والے موروں کی تعداد بتانے کے بجائے صحافیوں پر برستے ہوئے کہا کہ آپ صحافی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہماری پہنچ اوپر تک ہے ۔

متعلقہ عنوان :