میر پور ‘ نانگی کی سماجی شخصیت راجہ عبد القیوم خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ، عوامی ایم ایل اے سمیت دیگر پارٹی کے سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی کثیر شرکت

بدھ 30 جنوری 2013 14:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 30جنوری 2013ء ) نانگی کی معروف سماجی شخصیت راجہ عبد القیوم خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔عوامی ایم ایل اے سمیت کئی راہنماؤں کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکٹر بی ون کی سماجی شخصیت راجہ عبد القیوم خان کے صاحبزادے محمد جبار کی دعوت ولیمہ جو کہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی دعوت ولیمہ میں عوامی ایم ایل اے چوہدری محمد اشرف ، مسلم یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ، حاجی آصف، منگرال راجپوت ایسوسی ایشن کے راہنما راجہ تنویر حسین،راجہ جبیر حسین، چوہدری وسیم و دیگر نے شرکت کرکے دولہے کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :