فیصل آباد‘ کار سوار ڈاکوؤں نے سڑک کنارے کھڑے راہگیروں اور پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، اے ایس آئی جاں بحق

جمعہ 1 فروری 2013 16:00

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1فروری 2013ء ) جھمرہ روڈ پر تیز رفتار کار میں سوار ڈاکوؤں نے سڑک کنارے کھڑے راہگیروں اور پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، واقعہ میں ایس آئی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جھمرہ روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا ہواتھا کہاایک تیز رفتار کار ڈکیتی کرکے آنے والے ڈاکوؤں سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے راہگیروں اور پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی پولیس جاں بحق ہوگیا اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس ڈکیتی کے بعد گاڑی میں موجود ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :