خیرپور کی عدالتوں نے افسران سمیت 40سے زائد پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کا حکم

جمعہ 1 فروری 2013 20:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) خیرپور کی عدالتوں نے پویس افسران سمیت 40سے زائد پویس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشل سیشن جج خیرپور نوید حسین کولاچی کی عدالت نے سوراہ تھانے پر داخل قتل کیس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر انسپکٹر اقبال حسین عامانی ،انسپکٹر گل حسن لاشاری ،انسپکٹر مظفر علی دھاریجو ،سب انسپکٹر احسان علی گاہو سمیت اسی کیس میں مشیر اور گواہوں ذوالفقار دستی ،محراب کورائی ،اللہ دتو دستی ،جھنڈو دستی،لطیف علی دستی ،سلطان حیدر دستی ،علی گوہر دستی ،حق نواز دستی جبکہ کھنواری تھانے پر داخل ایک مقدمہ میں فریادی اور گواہوں غلام مرتضیٰ آرادین قادر داد ودیگر کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے ادھر سیکنڈ اسٹنٹ سیشن جج محمد یوسف گل کی عدالت نے مختلف مقدمات میں مسلسل غیر حاضررہنے پر سب انسپکٹر جمشیر علی سیال ،سب انسپکٹر غلام اصغر،سب انسپکٹرامداد علی ابڑو،سب انسپکٹرلونگ خان ببر،سب انسپکٹرمحمد اعظم سانگری ،سب انسپکٹرمنظور حسین ھنگورو ،سب انسپکٹرغلام اصغر اجن سمیت دیگر پویس افسران کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور کو حکم دیا کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :