سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں کاکراچی میں قتل و غارت میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری اور کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے مظاہرہ

جمعہ 1 فروری 2013 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سکھر کی جانب سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے کراچی میں قتل و غارت میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری اور کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے صرف اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے ان کا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں فوج کی نگرانی میں ووٹر لسٹیں ار سر نو مرتب کی جائیں جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے کراچی میں روزانہ 10 سے 15 افراد قتل کردئیے جاتے ہیں ان دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کراچی میں امن و امان کی فضاء قائم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :