سکھر ،کچہ بندر کے متا ثرین کا معاوضے کی عدام ادائیگی اور غیر متعلقہ لو گوں کی طرف سے تعمیرات کیخلاف بھوک ہڑتال ، احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 1 فروری 2013 21:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) سکھر کے علاقے کچہ بندر کے متا ثرین مرد و خواتین نے معاوضے کی عدام ادائیگی اور وہاں پر غیر متعلقہ لو گوں کی جا نب سے تعمیرات کے آغاز کے خلاف بندر روڈ پر علامتی بھوک ہٹرتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا متاثرین کچہ بندر نے حکو مت کے خلاف نعرے بازی بھی کی علامتی بھوک ہٹرتال کی قیا دت اصلاح الدین شیخ ، خلیل احمد خان ، انیسہ بیگم و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ سکھر انتظا میہ اور حکو مت نے ان سے یہ کہہ کر ان ے کچہ بندر پر واقع گھر خا لی کرائے تھے کہ ان کو ان کا معاوضہ دیا جا ئے گا اور انہوں نے اس وعدہ پر شہر کو بچا نے کے لیے اپنے گھروں کی قربا نی دی مگر افسوس ہے کہ انہیں اس وقت تک معاوضہ نہیں دیا گیا اور انہیں اپنے حق کے لیے دھکے کھا نا پڑ رہے ہیں اور جن منتخب نما ئندوں کی یقین دہا نی پر انہوں نے گھر خا لی کیے وہ تو آج ان سے ملنے کے لیے تیار نہیں اور ہمیں یہ کہہ کر بھگا نے کی کو شش کی جا تی ہے کہ ہم متا ثر ہی نہیں حا لانکہ ہم سے جس مقصد کے لیے ہمارے سروں کی چھت چھینی گئی وہ بھی پورا نہیں ہوا اوراب تو ہما رے خا لی کر دہ گھروں کی جگہ غیر متعلقہ لو گوں نے اپنی تعمیرات شروع کر دی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہم سے گھر سکھر شہر کو بچا نے کے لیے نہیں بلکہ بلڈرز کو دینے کے لیے خا لی کرائے گئے تھے انہوں نے کہا کہ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ہم دربدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبور ہیں نہ تو معاوضہ ملا اور نہ ہی سر کی چھت قائم رہی انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے مطا لبہ کیا کہ وہ رحم کھا کر ان کے مسئلے پرسو مو ٹو ایکشن لیں اور متا ثرین کچہ بندر کو معا وضہ دلا ئیں یہ بھی کسی ایک کا نہیں سیکڑوں لو گوں کا مسئلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :