ٹی ایم وچک جھمرہ کے اغواء کامقدمہ، فیصل آبادکی مقامی عدالت نے لاہورکی رہائشی خاتون کودوبارسزائے موت سنادی

جمعہ 1 فروری 2013 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمدمسعودنے گزشتہ سال ٹی ایم وچک جھمرہ نصرت کے اغواء برائے تعاون کے مقدمے میں لاہورکی رہائشی راشدہ خالدکودوبارسزائے موت اورجائیدضبط کرنے کافیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوانسداددہشت گردی کی عدالت نے مجرم خاتون کویہ سزا دفعہ 365اوردہشت گردی ایکٹ 7ATAکے تحت سنائی گئی ۔واضح رہے کہ راشدہ خالدنے نجی ٹی وی کی جعلی ا ینکربن کر گزشتہ سال ٹی ایم اوکوبلایاتھااوراغواء کرلیاجس کے بعدچالیس لاکھ روپے تاوان لے کرانہیں رہاکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :