سکھر، جمشید کلہوڑو کا والدہ اور بچوں کے ہمراہ بھائی کی بازیابی کیلئے احتجاج

ہفتہ 2 فروری 2013 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) سکھر کے علاقے راہوجا کے علاقہ مکین کلہوڑو برادری سے تعلق رکھنے والے جمشید علی کلہوڑو نے اپنی والدہ اور بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا بھائی علی شیر گذشتہ ایک ماہ سے پرسرار طور پر لاپتہ ہے اس کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی گئی مگر ابتک پولیس اس کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برادری کے کچھ لوگوں سے ہمارا تنازعہ چل رہا تھا ہمیں ڈر ہے کہی ان لوگوں نے اسے اغواء نہ کر لیا ہوں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بھائی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :