تاندلیانوالہ ، مکان کی چھت گرنے سے محفل میلاد میں شریک 45افراد زخمی

ہفتہ 2 فروری 2013 20:00

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) مکان کی چھت گرنے سے محفل میلاد میں شریک 45افراد زخمی۔زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے ہسپاتل کا عملہ غائب۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے لواحقین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے جلہ موڑ کے رہائشی منظور حسین کے گھر عورتوں کی محفل میلاد ہو رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی جس سے عورتوں اور بچوں سمیت 45افراد زخمی ہو گئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھے۔

زخمیوں کو شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور عدم حاضری پر لواحقین نے احتجاج کیا شدید زخمیوں کو جن میں پروین بی بی،انیلہ،شاہدہ،نسیم،شازیہ،ایمان فاطمہ،بلقیس بی بی شامل ہیں۔جن کو نازک ھالت کے پیش نظر فیصل آباد بھجوادیا گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم حاضری پر زخمیوں کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کلینک سے علاج کرواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :