سکھر ،خورشید شاہ کی یوٹیلٹی اسٹور کی افتتاحی تقریب ختم ہونے سے قبل ہی جیالے اور پولیس اہلکار کھانے پر ٹوٹ پڑے

ہفتہ 2 فروری 2013 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2فروری۔ 2013ء) سکھر میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور کی افتتاحی تقریب ختم ہونے سے قبل ہی حسب روایت جیالے اور سکھر پولیس کے اہلکار کھانے پینے کی لوازمات پر بے دردی سے ٹوٹ پڑے سکھر میں یوٹیلٹی اسٹور کی افتتاحی تقریب میں یوٹیلٹی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کیلئے تواضع کا انتظام کیا گیا تھا یوٹلیٹی اسٹور کا افتتاح ہوتے ہی جیالوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤاورتواضع کیلئے رکھی گئی ڈشوں پر حسب روایت ٹوٹ پڑے جن کی دیکھا دیکھی وہاں پر سید خورشید احمد شاہ کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار بھی پھلوں اور دیگر لوازمات کے پر ایسے ٹوٹے کے اپنے پیٹی بھائیوں کا بھی خیال نہ کیا جس کے ہاتھ میں جو پھل اور دیگر ریفریشمنٹ آئی وہ اپنے ساتھ لیتا بنا جبکہ جیالوں نے تو پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیبوں کو بھی فروٹس سے بھرتے رہے

متعلقہ عنوان :