سکھراور مضافاتی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کاوقفے وقفے سے سلسلہ جاری،سردی میں اضافہ

اتوار 3 فروری 2013 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) سکھر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کاوقفے وقفے سے سلسلہ جاری، اتوار کو شروع ہوئی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ بجلی اور ٹیلی فون کا نظام دھرم برہم ،گٹروں نے پانی نگلنا شروع کر دیا ، نساسک عملہ غائب سکھر شہر اور مضافاتی علاقوں میں صبح سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث شاہراؤں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گٹروں نے پانی اگلنا شروع کر دیا جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی بارش ہونے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی ہیجس کے وجہ سے کئی علاقوں میں کاروبار سمیت گھریلو زندگی معطل ہوکر رہ گئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :