انٹرنیشنل کراٹے ایتھلیٹ کامران شیخ بیروزگاری سے تنگ آکرمیڈلز اور سرٹیفیکٹ فروخت کرنے پر مجبور

پیر 4 فروری 2013 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4فروری۔ 2013ء) روہڑی کا رہائشی انٹرنیشنل کراٹے ایتھلیٹ کامران شیخ بیروزگاری سے تنگ آکر احتجاجاً اپنے میڈلز اور سرٹیفیکٹ فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا2008 میں بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل ایشیاء وکو کراٹے چیمپین شپ میں کامران شیخ نے گولڈ میڈل حاصل کیا جس میں 12ممالک نے حصہ لیا تھا ۔

(جاری ہے)

حکومتی نمائندوں کی جانب سے بارہا گولڈ میڈلسٹ کو ملازمت کی یقین دہانی تو کرائی گئی مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے سبزی فروش کا بیٹا انٹرنیشنل کراٹے ایتھلیٹ کامران شیخ چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور مجبوراً سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہے اور ملازمت نہ ملنے پر احتجاجاً گولڈ میڈلسٹ نے اپنے تمام میڈلز اور سرٹیفکیٹ فروخت کرنا بھی شروع کردئے ہیں انٹرنیشل کراٹے ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگر اسے ملازمت فراہم نہ کی گئی تو وہ ایتھلیٹز کی دنیا سے دور ہوجائیگا۔