سکھر،حکم امتناعی کے باوجود بھرتیاں ،سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سیکریٹری کو سندھ فنانس نوید کامران کو حکم عدولی پر 20مارچ کو طلب

بدھ 6 فروری 2013 21:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6فروری۔ 2013ء) حکم امتناعی کے باوجود بھرتیاں جاری ،سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے حکم عدولی پر 20مارچ کو سندھ کے سیکریٹری فنانس نوید کامران کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جنوری 2011 میں حنا قریشی اور رضوان قریشی نے اپنے وکیل کی معرفت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیٹیشن دائر کی تھی کہ ہم مشرف دور حکومت سے محکمہ فائنانس میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں 2011 میں محکمہ فائنانس کی جانب سے اخبارات میں گریڈ 14 اور 16 کی ملازمتوں کیلئے ایڈ دئیے گئے جس کیلئے ہم نے اپلائی کرتے ہوئے ٹیسٹ بھی دیا لیکن محکمہ کی جانب سے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر سیاسی بھرتیاں کی گئیں کیس کی سماعت پر پٹیشنر کا موقف سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ میں بھرتیوں پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا آج کی سماعت کے دوران پٹیشنر نے عدالت کو بتایا کہ اسٹے آرڈر کے باوجود سیاسی بھرتیاں جاری ہیں اور اب تک محکمہ کی جانب سے 300 سے زائد بھرتیاں کی جاچکی ہیں جس پر عدالت نے حکم عدولی پر سندھ کے سیکریٹری فائنانس نوید کامران کو 20 مارچ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :