خیرپور،ابل واہ کی مضبوطی کیلئے ہونے والے ٹینڈر میں ریکارڈ کرپشن، بند کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑنے کا خدشہ

جمعرات 7 فروری 2013 20:16

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) 86کروڑ روپے کی لاگت سے ببرلو سے رپڑی تک ابل واہ کے ٹینڈر میں کھلے عام ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ،بند کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑنے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابل واہ کے پشتے مضبوط ہونے کے بجائے مزید کمزور ہونے لگے جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے شگاف پڑنے کا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق ببرلو سے رپڑی تک ابل واہ کی 70کلو میٹر تک پشتوں کی مضبوطی کیلئے 86کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا پتھروں کی چنائی اور پیچنگ کا کام میں ناقص میٹریل کا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے جبکہ تاحال کام مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کے سبب ابل واہ کے پشتے مضبوط ہونے کے بجائے مزید کمزور اور تباہ ہورہے ہیں ایسی صورتحال میں ایک جانب تو قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے تو دوسری جانب بڑے شگاف پڑنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے شگاف پڑنے کی صورت میں علائقے میں بڑی تباہی ہوسکتی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف ٹھیکیدار جو محکمہ آبپاشی کے افسران کے قریبی رشتے دار ہیں انہیں ٹھیکے دئیے ہیں جس کے سبب پراجیکٹ میں ریکارڈ کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ 6فٹ تک لمبائی کی جگہ پر 3فٹ تک پتھر بچھائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پشتوں کی مضبوطی کیلئے باہر سے مٹی منگوانے کے بجائے پرانی مٹی ہی پشتوں کی مرمت میں استعمال کی جارہی ہے اس سلسلے میں جب سب انجینئر آبپاشی زاہد حسین چنہ سے ٹینڈر کے متعلق موقف لینے کی بات کی گئی تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے صاف انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :