کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کر انے کیلئے ایسی ڈیمانڈز کر رہی ہیں تاکہ الیکشن سبو تاژ ہوں، الیکشن کمیشن کو حالات کا اندازہ ہے، وہ صا ف اور شفاف انتخا بات کر انا چا ہتا ہے، اپوزیشن کا کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا مطالبہ صحیح ہے ، کراچی میں انتظامیہ کی تقرری میرٹ پر ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے، مجھے صدر زرداری سے اپنی کسی ملاقات کا علم نہیں، لیگ (ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف کی لاہور سے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 8 فروری 2013 18:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کر انے کیلئے ایسی ڈیمانڈز کر رہی ہیں تاکہ الیکشن سبو تاژ ہوں، الیکشن کمیشن کو حالات کا اندازہ ہے، وہ صا ف اور شفاف انتخا بات کر انا چا ہتا ہے، اپوزیشن کا کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا مطالبہ صحیح ہے ، کراچی میں انتظامیہ کی تقرری میرٹ پر ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے، مجھے صدر زرداری سے اپنی کسی ملاقات کا علم نہیں۔

وہ جمعہ کو نو شہروفیروز کے علاقے کنڈیا رو میں جلسہ عام میں شر کت کے لیے روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے نام تجویز کیے جا رہے ہیں دیکھتے ہیں کس پر اتفاق ہو تا ہے طا ہر القادری اور عمران خان مل گئے تو اب تیسرے کا انتظا ر ہے بلو چستان میں اب تک غیر واضح قسم کی صو رتحال ہے جس کی وجہ سے اس پر فی الحال بات نہیں کی جا سکتی ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اتحا د کے لیے مسلم لیگ کا کردارآئندہ چند روز میں دیکھیں گے انہوں نے سندھ اسمبلی میں 156پو لیس افسران کے آوٹ آف ٹرن ترقیوں کے حوا لے سے پاس کیے گئے بل پر انہوں نے کہا کہاس طرح بل پاس نہیں ہو نا چا ہیئے ہم اس کی مخالفت کر تے ہیں اور سندھ کی اپوزیشن پا رٹیوں کو اس کے خلاف عد الت میں جا نا چا ہیئے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں انتظامیہ کی تقرری میرٹ پر ہو تی تو نہ کراچی کے حا لا ت خراب ہو تے اور نہ ہی روزانہ درجنوں لا شیں گر رہی ہوتیں، امن وامان بہتر ہو تا اورسفارش پر لوگ تبدیل نہ ہو رہے ہوتے شاہ زیب قتل کیس جیسے معا ملات میں سپریم کو رٹ کو نو ٹس نہ لینا پڑتا کیونکہ شاہ زیب کے کیس میں انتظا میہ نے کوئی کر دار ادا نہیں کیا انہوں نے صدر زرداری سے ملا قات کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں اس مو قع پر مسلم لیگ کے مرکزی انفا رمیشن سیکر یٹری احسن اقبال ، مسلم لیگ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ ، ممتاز بھٹو ، سلیم ضیاء ، ممنون حسین و دیگر بھی مو جود تھے