پیپلزپارٹی کو عوامی مسائل کا بخوبی ادارک ہے ، ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی، وفاقی حکومت امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ تک کاوشیں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 8 فروری 2013 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو عوام کے مسائل کا ادارک ہے ، ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ تک ہماری کاوشیں جاری رہیں گی۔

وہ جمعہ کویہاں وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں سلیم حیدر نے اپنے علاقے کے عوام کے نادرا اورپاسپورٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو عوام کے مسائل کا ادارک ہے اور ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ تک ہماری کاوشیں جاری رہیں گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص چیز کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع کریں تاکہ دشمنوں کے ارادوں کو بروقت خاک میں ملا یا جا سکے ۔ وزیرداخلہ نے ان کے مطالبہ پر فتح جنگ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا جس کا وہ بہت جلد افتتاح کریں گے ۔