کور کمانڈربہاولپور کادورہ خیر پورٹامیوالی ، موسم سرما کی جنگی مشقوں کا معائنہ

جمعہ 8 فروری 2013 22:55

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے جمعہ کوخیر پورٹامیوالی میں جاری موسم سرما کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پرانہیں جاری مشقوں کے مختلف پہلوؤں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مشقوں میں جنگی حکمت عملی اور مختلف جنگی صیغوں کے باہمی ملاپ کو خصوصی اہمیت دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ان جنگی مشقوں میں ٹینکوں ،بکتر بند گاڑیوں، توپ خانہ، انفنڑی اور پاکستان ائیر فورس نے حصہ لیا۔ مختلف فاصلوں سے اپنے حدف کو نشانہ بنانے کی پریکٹس کی اور اس میں بہتری لانے کے لیے مختلف حکمتِ عملی اپنائی گئی ۔پاکستان ائیر فورس نے ان جنگی حربوں میں کلوز ائیر سپورٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔آخر میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے جاری سرماہی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے پختہ عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :