قادری عمران گٹھ جوڑ الیکشن ملتوی کرانے کی سازش پر تلے ہوئے ہیں ،سندھ اسمبلی سے غیر قانونی بل پاس کراکے میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے آؤٹ آف ٹرن پروموشن سے سرکاری ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے ،دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ،موجودہ حکومت سے چھٹکارے کا واحد حل شفاف انتخابات میں ہے ،مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی خیر پور میں صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 8 فروری 2013 22:57

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قادری عمران گٹھ جوڑ الیکشن ملتوی کرانے کی سازش پر تلے ہوئے ہیں اور مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں قادر شیخ الاسلام کا ڈرامہ ختم ہو چکا ہے قادری عمران مل کر نئے ڈرامہ کی ریہر سل کررہے ہیں سندھ اسمبلی سے غیر قانونی بل پاس کراکے میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے آؤٹ آف ٹرن پروموشن سے سرکاری ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے اس سے سنیارٹی متاثر ہوگی ملک کے تین صوبوں سندھ ،بلوچستان ،اور خیبر پختونخواہ کے حالات خراب ہیں دہشت کردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ملک کیلئے بہتر ہے کہ جلد نئے انتخابات کرائیں جائیں موجودہ حکومت سے چھٹکارے کا واحد حل شفاف انتخابات میں ہے ۔

وہ جمعہ کو خیرپور کے قریب ٹھیڑی شہر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عبد المجید شیخ سے انکے بھائی عبد الجبار شیخ کے انتقال پر تعزیت کے بعد خیرپور پریس پینل کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو قوم کو اندھیرے سے باہر نکال کر معیشت کو مظبوط کرکے بیروز گاری پر قابو پانا ہوگانگران حکومت کیلئے اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کی جائے مشاورت نا ہونے کی صورت میں ملکی حالات مزید خراب ہونگے موجودہ حکومت نے بے شمار بیماریوں کو جنم دیا جن میں بدعنوانی، بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،بیروز گاری ،عدم تحفظ،مہنگاہی،اور قتل وغارت گری جیسی بیماریاں شامل ہیں ہماری سندھ میں رابطہ مہم کے نتائج اچھے آرہے ہیں سندھ میں قوم پرستوں کے علاوہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سندھ حکومت کراچی میں قتل وغارت گری روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جو آئندہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو بدامنی کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے اس موقع پر میاں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ ،سابقہ ،اسپیکر الاھی بخش سومرو،سردارممتاز بھٹو،سلیم ضیاء ودیگر بھی موجود تھے ۔