فیصل آبا کی زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغازہوگیا

اتوار 10 فروری 2013 19:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء)فیصل آبا کی زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلوں کی خاص بات جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی ہے جو پاکستانی پلیئروں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔افریقین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں مقابلوں میں حصہ لینے پر بہت خوشی ہو رہی ہے، پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، وہ خوش ہیں اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ریس کورس میں یہ مقابلے 5 دن تک جاری ہیں گے ۔