سکھر ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف دفاتر کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 فروری 2013 19:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11فروری۔ 2013ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف آفسوں کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہٹرتال کر کے ایڈمنسٹریٹر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایڈمنسٹریٹر طفیل سومرو ہٹاؤ ، ٹی ایم اے سکھر سٹی بچاؤ کے فلک شگاف نعرے بازی کی بعد ازیں ملازمین کی بڑی تعداد نے اسٹاف ورکز یونین کے صدر گلبہار شیخ ،شبیر اعوان ، چوہدری شفاعت ،عالم سومروو دیگر رہنماؤں کی قیادت میں سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی دھرنا دیا اس موقع مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افسران کی غفلت کے سبب ہمیں کئی ماہ تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے احتجاج میں شامل ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سکھر سٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی بتایا کہ ہمیں کئی ماہ سے پینشن نہیں ملی جس کے باعث گھرکی کفالت میں شدید دشواری پیش آرہی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنشن اور تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اور ان کے بچے فاقوں سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہیں اورریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ دی گئی توہم شہر کے ڈرینج سسٹم اور صفائی کے نظام کو بند کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :