سلالہ واقعے پر امریکہ نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا، نیٹوسپلائی بند ہونے سے اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد امریکہ نے پاکستان سے معافی مانگی، سلالہ حملے کے بعد پاک امر یکہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے، سلالہ واقعہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں ، غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا،امریکہ پاکستان سے متعلق اپنے نکتہ نظر پر نظر ثانی کرے، سلالہ حملے کے بعد پاکستانی میں قومی سطح پر امر یکہ کے خلاف نفرتوں کا اظہار کیا گیا،پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر کاتقریب سے خطاب

جمعرات 14 فروری 2013 13:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14فروری 2013ء ) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امر یکہ نے سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے پر پاکستان کے ساتھ سنگدلی کا مظاہرہ کیا، نیٹوسپلائی بند ہونے سے اربوں ڈالر کے نقصان کے بعد امریکہ نے پاکستان سے معافی مانگی، سلالہ حملے کے بعد پاک امر یکہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے، اگر سلالہ حملہ پر امر یکہ کو افسوس نہیں ہے تو پھر وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پاک امر یکہ تعلقات بہترہوں ان کیلئے یہ مشکل مرحلہ ہے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں 24 پاکستانی اہلکاروں کی ہلاکت پر امر یکہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔کیمرون منٹر نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد پاکستان نے احتجاجاً اپنے راستے نیٹوسپلائی بند کردی جو کہ امریکہ کی جانب سے معافی کے بعد بحال کی گئی لیکن امریکہ نے اربوں ڈالر کا نقصان ہونے کیبعد معافی مانگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد پاک امر یکہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگر سلالہ حملہ پر امر یکہ کو افسوس نہیں ہے تو پھر وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پاک امر یکہ تعلقات بہترہوں ان کیلئے یہ مشکل مرحلہ ہے۔کیمرون منٹر نے کہا سلالہ واقعہ پاکستان کے خلاف سازش نہیں بلکہ یہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آٰیا۔سابق امریکی سفیر نے امر یکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے متعلق اپنے نکتہ نظر پر نظر ثانی کرے جب کہ انہوں نے پاکستان پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد پاکستانی میں قومی سطح پر امر یکہ کے خلاف نفرتوں کا اظہار کیا گیا، واقعے کے بعد پاکستان عوام نے کہاکہ امر یکہ صرف اپنے مقاصد کیلیے پاکستان کو استعمال کر رہا ہے جو کہ غلط ہے، ان کا کہناتھا کہ یہ انتہائی چھوٹی سوچ ہے اور جولوگ بھی یہ کر رہے ہیں وہ پاک امریکا تعلقات کو معذور کرنا چاہتے ہیں۔